Tuesday, March 21, 2023

ایک بار جب ازواج مطہرات آپﷺ سے مال مال کا مطالبہ کررہی تھیں آپﷺ خاموش تھے

 

ایک بار جب ازواج مطہرات آپﷺ سے مال مال کا مطالبہ کررہی تھیں آپﷺ خاموش تھے

ایک دفعہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہونا چاہا لوگ آپﷺ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے اور آپﷺ اندر تشریف فرماتھے اجازت نہ ملی اتنے میں حضرت عمر ؓ بھی آگئے اجازت چاہی لیکن انہیں بھی نہ ملی ۔

تھوڑی دیر بعد دونوں کو یاد فرمایا گیا جب دونوں اندر گئے تو دیکھا کہ آپﷺ کی ازواج مطہرات آپﷺ کی پاس بیٹھی ہیں اور آپﷺ خاموش ہیں حضرت عمر ؓ نے کہا دیکھو میں اللہ کے پیغمبرﷺ کو ہنسا دوں گا پھر کہنے لگے یارسول اللہﷺ کاش کہ آپﷺ دیکھتے

میری بیوی نے آج مجھ سے روپیہ پیسا مانگا میرے پاس تھا نہیں جب زیادہ ضد کرنے لگی تو میں نے اٹھ ک گردن ناپی یہ سنتے ہی حضوراکرمﷺ ہنس پڑے اورفرمانے لگے یہاں بھی یہی قصہ ہے دیکھو یہ سب بیٹھی مجھ سے مال طلب کررہی ہیں

حضرت ابوبکر صدیق ؓ حضرت عائشہ ؓ کی طرف لپکے اور حضر ت عمر ؓ حضرت حفصہ ؓ کی طرف ہوئے اور فرمانے لگے افسوس تم رسول اللہ ﷺ سے وہ مانگتی ہو جو آپﷺ کے پاس نہیں آپ ﷺ نے جب اپنے یاروں کے بدلے ہوئے تیور دیکھے تو انہیں روک دیاورنہ عجب نہیں تھا دونوں بزرگ اپنی اپنی صاحبزادیوں کو مارتے اب تو سب بیویاں کہنے لگی ہم سے سنگین غلطی ہوئی اب ہم حضورﷺ کو ہر گز اس طرح تنگ نہ کریں گی 

 

میت کو قرآن  کو پڑھ کر کیسے بخشنا چاہیے میت کو؟

قرآن

م ی ت کو قرآن پڑھ کر کیسے بخشناچاہئے میت کو؟ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور کہا اے اللہ کے رسول ،میرے والد انتقال کر چکے ہیں اب کیا چیزیں ہیں جو ان کو ملیں گی موت کے بعد بھی؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: جب انسان مر جاتا ہے تو سوائے تین چیزوں کے اس کو کچھ بھی نہیں ملتا ۔پوچھا گیا وہ کیا ہیں؟ تو پہلی چیز بیان کی اور کہا صدقہ جاریہ ایسا کوئی کام جو مرنے کے بعد انسانیت کو،جانوروں کو ،کسی کو بھی نفع پہنچا رہا ہو بعد میں،جیسے سکول بنایا،کالج یا مسجد بنائی،دوا خانہ بنائے جس سے انسان کو شفا ملے،درخت لگائے یا کچھ بھی ایسا توا س سے اجر ملے گا۔ دوسرا علم:ایسا علم جس سے انسانیت کو نفع ہو، نفع بخش یا فائدہ مند علم چاہے وہ عربی کا ہو قرآن سکھایا ،ہندی سکھائی،اردو یا سائنس کا علم سکھایا۔ جس سے انسانیت کو فائدہ پہنچتا رہے ایسی کتابیں جب تک چلتی رہیں گی ثواب ملتا رہے گا۔ تیسرا فرمایا:نیک اولاد جو مرنے کے بعد دعائے مغفرت کرتی رہے ۔ بس یہی تین چیزیں ملتی ہیں

اور کچھ نہیں ملتا۔ دوسری حدیث میں فرمایا: انسان روز قیامت اللہ سے پوچھے گا اے اللہ یہ ثواب کیوں ملا جب کہ میں نے تو کیا نہیں تھا۔اللہ کہے گا یہ تیری نیک اولاد ہے جا تیرے لیے دعا کرتی تھی اور اس کے بدلے میں تجھے یہ ثواب ملا۔ اگر والدین کی حج یا عمرے کی نیت ہو تو ان کی جگہ حج یا عمرہ کریں تو والدین کو ثواب ملے گا۔اس حدیث میں قرآن یا نماز کا ذکر نہیں ہے تو نماز یا قرآن پڑھ کر بخشنے ثواب نہیں ملے گا۔ کچھ بدنی عبادتیں ایسی ہیں جو ان کا کرنا لازمی ہے کچھ ایسی ہیں جو اولاد بھی کر لے تو والدین کو ثواب ملے گا ۔ نبی کریم ﷺ کے دور میں پزاروں لوگ فوت ہوئے آپ نے کبھی نہیں کہا کہ قرآن پڑھ کر انہیں بخشے

ایک بار جب ازواج مطہرات آپﷺ سے مال مال کا مطالبہ کررہی تھیں آپﷺ خاموش تھے

  ایک بار جب ازواج مطہرات آپﷺ سے مال مال کا مطالبہ کررہی تھیں آپﷺ خاموش تھے ایک دفعہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہونا ...