Tuesday, March 21, 2023

ایک بار جب ازواج مطہرات آپﷺ سے مال مال کا مطالبہ کررہی تھیں آپﷺ خاموش تھے

 

ایک بار جب ازواج مطہرات آپﷺ سے مال مال کا مطالبہ کررہی تھیں آپﷺ خاموش تھے

ایک دفعہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہونا چاہا لوگ آپﷺ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے اور آپﷺ اندر تشریف فرماتھے اجازت نہ ملی اتنے میں حضرت عمر ؓ بھی آگئے اجازت چاہی لیکن انہیں بھی نہ ملی ۔

تھوڑی دیر بعد دونوں کو یاد فرمایا گیا جب دونوں اندر گئے تو دیکھا کہ آپﷺ کی ازواج مطہرات آپﷺ کی پاس بیٹھی ہیں اور آپﷺ خاموش ہیں حضرت عمر ؓ نے کہا دیکھو میں اللہ کے پیغمبرﷺ کو ہنسا دوں گا پھر کہنے لگے یارسول اللہﷺ کاش کہ آپﷺ دیکھتے

میری بیوی نے آج مجھ سے روپیہ پیسا مانگا میرے پاس تھا نہیں جب زیادہ ضد کرنے لگی تو میں نے اٹھ ک گردن ناپی یہ سنتے ہی حضوراکرمﷺ ہنس پڑے اورفرمانے لگے یہاں بھی یہی قصہ ہے دیکھو یہ سب بیٹھی مجھ سے مال طلب کررہی ہیں

حضرت ابوبکر صدیق ؓ حضرت عائشہ ؓ کی طرف لپکے اور حضر ت عمر ؓ حضرت حفصہ ؓ کی طرف ہوئے اور فرمانے لگے افسوس تم رسول اللہ ﷺ سے وہ مانگتی ہو جو آپﷺ کے پاس نہیں آپ ﷺ نے جب اپنے یاروں کے بدلے ہوئے تیور دیکھے تو انہیں روک دیاورنہ عجب نہیں تھا دونوں بزرگ اپنی اپنی صاحبزادیوں کو مارتے اب تو سب بیویاں کہنے لگی ہم سے سنگین غلطی ہوئی اب ہم حضورﷺ کو ہر گز اس طرح تنگ نہ کریں گی 

 

میت کو قرآن  کو پڑھ کر کیسے بخشنا چاہیے میت کو؟

قرآن

م ی ت کو قرآن پڑھ کر کیسے بخشناچاہئے میت کو؟ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور کہا اے اللہ کے رسول ،میرے والد انتقال کر چکے ہیں اب کیا چیزیں ہیں جو ان کو ملیں گی موت کے بعد بھی؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: جب انسان مر جاتا ہے تو سوائے تین چیزوں کے اس کو کچھ بھی نہیں ملتا ۔پوچھا گیا وہ کیا ہیں؟ تو پہلی چیز بیان کی اور کہا صدقہ جاریہ ایسا کوئی کام جو مرنے کے بعد انسانیت کو،جانوروں کو ،کسی کو بھی نفع پہنچا رہا ہو بعد میں،جیسے سکول بنایا،کالج یا مسجد بنائی،دوا خانہ بنائے جس سے انسان کو شفا ملے،درخت لگائے یا کچھ بھی ایسا توا س سے اجر ملے گا۔ دوسرا علم:ایسا علم جس سے انسانیت کو نفع ہو، نفع بخش یا فائدہ مند علم چاہے وہ عربی کا ہو قرآن سکھایا ،ہندی سکھائی،اردو یا سائنس کا علم سکھایا۔ جس سے انسانیت کو فائدہ پہنچتا رہے ایسی کتابیں جب تک چلتی رہیں گی ثواب ملتا رہے گا۔ تیسرا فرمایا:نیک اولاد جو مرنے کے بعد دعائے مغفرت کرتی رہے ۔ بس یہی تین چیزیں ملتی ہیں

اور کچھ نہیں ملتا۔ دوسری حدیث میں فرمایا: انسان روز قیامت اللہ سے پوچھے گا اے اللہ یہ ثواب کیوں ملا جب کہ میں نے تو کیا نہیں تھا۔اللہ کہے گا یہ تیری نیک اولاد ہے جا تیرے لیے دعا کرتی تھی اور اس کے بدلے میں تجھے یہ ثواب ملا۔ اگر والدین کی حج یا عمرے کی نیت ہو تو ان کی جگہ حج یا عمرہ کریں تو والدین کو ثواب ملے گا۔اس حدیث میں قرآن یا نماز کا ذکر نہیں ہے تو نماز یا قرآن پڑھ کر بخشنے ثواب نہیں ملے گا۔ کچھ بدنی عبادتیں ایسی ہیں جو ان کا کرنا لازمی ہے کچھ ایسی ہیں جو اولاد بھی کر لے تو والدین کو ثواب ملے گا ۔ نبی کریم ﷺ کے دور میں پزاروں لوگ فوت ہوئے آپ نے کبھی نہیں کہا کہ قرآن پڑھ کر انہیں بخشے

Thursday, August 26, 2021

 


  صرف اکیس بار اللہ تعالیٰ کا یہ نام پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک دو آپ کے ہاتھ دولت سے بھرجائیں گے، پیسے کبھی ختم نہیں ہوں گے

جو کہ مستند اور معتبد کتابوں سے ثابت ہے۔ یہ بالکل قرآنی عمل ہے۔ نورانی ہے روحانی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا مبارک اسم ہے۔ جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو دولت کاخزانہ عطا فرمائے گا۔ عمل یہ ہے کہ بعد نماز فجر جمعہ کے دن کرنا زیادہ افضل ہے۔ دوسرے دنوںمیں بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن جمعہ کادن زیادہ افضل ہے۔

جمعہ کے دن نمازفجر ادا کرنے کےبعد جب باہر آئیں تو آسمان کی طر ف منہ کرکے اور انگلی اٹھا کر اکیس مرتبہ آپ نے پڑھناہے ” یا باسط” پڑھنا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا مبارک اسم ہے جو کہ آپ کو آسمان کی طر ف دیکھتے ہوئے انگلی کا اشارہ کرتے ہوئےاکیس مرتبہ پڑھناہے۔ اکیس مرتبہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک دیں۔

یہ عمل اکیس دن جاری رکھیں۔ انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ کے کرم سے آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کا آپ پر ایسا کرم ہوگا۔ کہ آپ حیران ہوجائیں گے۔ یہ عمل کافی لوگوں کا آزمایا ہوا ہے۔ بہت بڑے بڑے عملیات کی کتابوںمیں سے نکالا ہوا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس کو کرسکتے ہیں۔نماز کی پابندی لازمی کرنی ہے کیوں کے یہ وظائف ہر نماز کے بعد کے وظائف ہیں۔پہلے دن کا عمل آپ نے کسی بھی ایک نماز کا انتخاب کر لینا ہے اور اس کے بعد یہ عمل کرنا ہےفجر کی نماز وظیفے کے لیے بہت ہی موزوں ہے سب سے پہلے درود پاک ٣ مرتبہ پڑھنا ہے۔

اور اس کے بعد اللّه کے ٣ صفاتی نام پڑھنے ہیں یا اللّه یا رحمٰن یا رحیم اور یہ نام ویسے ہی نہیں پڑھ لینے بلکے آپ نے جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے ہیں تو اپنا سر اٹھا کر عاجزی کے ساتھ درود پاک پڑھنا ہے اور پھر دل سے اللّه کو ان ناموں سے پکارنا ہے اور اس کے بعد ١١ مرتبہ استغفرالله پڑھنا ہے اور استغفار بھی ایسے کرنا ہے کہ ذہن میں سارے گناہوں کو سوچنا ہے اور پھر گناہوں کی معافی مانگنی ہےآخر میں دوبارہ 3 مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اس کے بعد اللّه سے جو مانگے گے انشااللہ آپ کو ملے گا اس وظیفے کو اگر ۵ نمازوں کے ساتھ کر لیں تو زیادہ فائدہ ہو گا

رمضان کے دوسرے دن کا وظیفہ یہ وظیفہ بھی اسی انداز میں کرنا ہےطریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے تین مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اور پھر ١١_ مرتبہ اللّه کے نام یا اللّه یا رحمٰن یا رحیم اسی انداز میں پڑھنے ہیں پھر مکمل دھیان کے ساتھ ١١ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے پھر جو بھی حاجت ہو اس کے لیے دعا مانگنی ہے انشااللہ قبول فرمایں گے۔

تیسرے دن کا وظیفہ اس میں بھی ہر نماز کے بعد 3 بار درود پاک پڑھنا ہے پھر اللّه کے وہ تین نام ١١ مرتبہ پڑھنے ہیں اور پھر ١١ مرتبہ یہ كالمات سبحان اللّه والحمد اللہ ولاالہ الااللہ و اللہ اکبر پڑھنے ہیں اور آخر میں تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر دعا مانگ لینی ہے انشااللہ دعا قبول ہو گی

ایک بار جب ازواج مطہرات آپﷺ سے مال مال کا مطالبہ کررہی تھیں آپﷺ خاموش تھے

  ایک بار جب ازواج مطہرات آپﷺ سے مال مال کا مطالبہ کررہی تھیں آپﷺ خاموش تھے ایک دفعہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہونا ...